عدالت نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کے خلاف کیس کا فیصلہ 25 سال بعد سنا دیا 

عدالت نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کے خلاف کیس کا فیصلہ 25 سال ...
عدالت نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کے خلاف کیس کا فیصلہ 25 سال بعد سنا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسلم خان کو کسٹم عدالت نے 25 سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیاہے ۔

مقامی اخبار’’جنگ نیوز‘‘ کی رپورٹ  کے مطابق رکن اسمبلی اسلم خان اور دیگر افراد پر 1997 میں سمگلنگ کا مقدمہ درج ہوا تھا ، جس میں ان پر 1995 سے 1997 کے دوران الیکٹرانکس کا سامان سمگل کرنے کا الزام تھا ، کسٹم حکام کا موقف تھا کہ ملزمان نے 28.57 ملین روپے کی مس ڈکلیئریشن کی۔ واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے میں رکن اسمبلی اسلم خان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

مزید :

قومی -