پی این ایس بدر پاک ترک تعلقات کی بہترین مثال ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

پی این ایس بدر پاک ترک تعلقات کی بہترین مثال ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف
پی این ایس بدر پاک ترک تعلقات کی بہترین مثال ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترکی کے تعاون سے پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ا یس بدر کی لانچنگ تقریب  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی این ایس بدر پاک ترک تعلقات کی بہترین مثال ہے ۔

ترکی کے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ا یس بدر کی لانچنگ کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ دوران تقریب اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترقی بہترین تعلقات کی ڈور میں بندھے ہوئے ہیں ،  کوویڈ کے دوران جہاز کی تیاری دونوں ممالک کی بڑی کامیابی ہے ، مختلف شعبوں میں  ترکی اور پاکستان کو بہترین معاونت حاصل ہے ، پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  پاکستان اورترکی ایک قوم ہےجو 2 ممالک میں مقیم ہے،  نیول چیف،ترک کمپنی اورشپ یارڈکاعملہ مبارکبادکامستحق ہے، سی پیک منصوبہ علاقائی روابط کےفروغ کیلئےاہم ہے۔

 خیال رہے کہ پی اینا یس بدر ترکی کے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کرچای شپ یارڈ پر تیار کیا گیا ہے ۔ پاک ترک اشراک سے دو کار ویٹ جہازوں کی تعمیر پاکستان میں جاری ہے جبکہ دو جہازوں کی تعمیر ترکی میں ہو رہی ہے ، یہ تمام جہاز  جدید ہتھیاروں اور سینرز سے لیس ہوں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -