وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دورہ امریکا پر مقبوضہ کشمیر کی ابتر حالت پر آواز اٹھائی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دورہ امریکا پر مقبوضہ کشمیر کی ابتر حالت پر آواز ...
 وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دورہ امریکا پر مقبوضہ کشمیر کی ابتر حالت پر آواز اٹھائی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دورہ امریکا پر ہیں اور انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام پر آواز اٹھائی ہے ۔

 نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھر پور اندا ز میں اجاگر کیا ،وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے ،بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی بات کی ،وزیر خارجہ نے امریکا میں 2اجلاسوں میں شرکت کی ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے ترک اور اطالوی ہم منصب سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ۔

مزید :

قومی -