پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن ) نے میثاق جمہوریت کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ، تفصیلات آپ بھی جانیے

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن ) نے میثاق جمہوریت کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ، ...
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن ) نے میثاق جمہوریت کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ، تفصیلات آپ بھی جانیے

  

لاہور ( جاوید اقبال سے )پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کا میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کا فیصلہ، میثاق جمہوریت میں رہ جانے والے شقوں پر قانون سازی پر اتفاق۔ اتحادی جماعتوں کو بھی میثاق جمہوریت پر اعتماد میں لینے اور شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی میں اہم معاملات کے حل کے لئے اتفاق رائے ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نئی قانون سازی پر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ آصف علی زرداری آئینی اصلاحات کے حوالے سے متحرک ہوگئے ہیں۔سابق صدر اس حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔جس میں وہ انتخابی اصلاحات،نیب قوانین میں ترامیم اور دیگر معاملات کی راہ ہموار کریں گے۔ذرائع کے مطابق میثاق جمہوریت کے تحت ججز کی تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے کرنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے پر غور جاری ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ بجٹ سے پہلے ضروری ترامیم منظور کر لی جائیں۔اس حوالے سے وزرات قانون نے بھی باقاعدہ  کام شروع کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -