مفتاح اسماعیل کا ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے ٹیکس رعایت کا اعلان لیکن شرط کیا رکھی گئی ہے؟

مفتاح اسماعیل کا ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے ٹیکس رعایت کا اعلان لیکن شرط کیا ...
مفتاح اسماعیل کا ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے ٹیکس رعایت کا اعلان لیکن شرط کیا رکھی گئی ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخزانہ و ریونیو مفتاح اسماعیل نے ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے ٹیکس میں رعایت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”میں پاکستان میں آپریٹ کرنے والی غیرملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کا شکر گزار ہوں، کثیر ٹیکس ادا کرتی ہیں اور لوگوں کو روزگار دیتی ہیں۔“
مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ ”یہ کمپنیاں نئی ٹیکنالوجی بھی پاکستان میں لاتی ہیں، تاہم میں ان سے درخواست کروں گا کہ مجھے ایسے منصوبے بتائیں جن کے ذریعے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔ میں انہیں ٹیکس میں رعایت دوں گا۔“ایک اور ٹویٹ میں وزیرخزانہ و ریونیو نے بتایا ہے کہ ”کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ اپریل میں 62کروڑ 30لاکھ ڈالر رہا، جو رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے اوسط خسارے سے آدھا ہے۔ یہ بیرونی استحکام کی بہت اچھی علامت ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے اور ہم پرامید ہیں کہ ملکی معیشت میں ایک مثبت موڑ جلد آئے گا۔“

مزید :

بزنس -