حکومت نے کن درآمدی اشیا پر پابندی عائد کی ہے؟ فہرست سامنے آگئی

حکومت نے کن درآمدی اشیا پر پابندی عائد کی ہے؟ فہرست سامنے آگئی
حکومت نے کن درآمدی اشیا پر پابندی عائد کی ہے؟ فہرست سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے غیرضروری اور لگژری اشیاءکی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو کسی طور مستحکم رکھا جا سکے اور درآمدی بل کو کم کیا جا سکے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس پابندی کے بعد حکومت کو زرمبادلہ کی مد میں سالانہ 6ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔ اس پابندی کا اعلان وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی طرف سے کیا گیا۔
حکومت کی طرف سے جن اشیاءپر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں موبائل فونز، ہوم اپلائنسز، پھل اور خشک پھل(افغانستان کے سوا)، برتن، نجی اسلحہ ، جوتے، فانوس، لائٹنگ(انرجی سیورزکے علاوہ)، ہیڈفونز اور لاﺅڈ سپیکرز، چٹنیاں اور کیچپ وغیر، دروازوں اور کھڑکیوں کے فریم، سفری بیگ اور سوٹ کیس، سینٹری کا سامان، مچھلی اور منجمد مچھلی، قالین(افغانستان کے سوا) اورمحفوظ شدہ پھل شامل ہیں۔ 
اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے ٹشو پیپر، فرنیچر، شیمپو، آٹو موبلز، کنفیکشنری، لگژری گدے اور سلیپنگ بیگ، جام اینڈ جیلی، کارن فلیکس، باتھ روم اورٹوائلٹ سے متعلق سامان، ہیٹرز اور بلوئر، دھوپ کے چشمے، کچن کا سامان، ایئریٹڈ واٹر، منجمد گوشت، جوس، پاستہ وغیرہ، آئس کریم، سگریٹ، شیو سے متعلقہ اشیاء، لگژری لیدر ملبوسات، موسیقی کے آلات، سیلون کا سامان اور چاکلیٹ کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

مزید :

بزنس -