" شریف خاندان بندر کی طرح ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں لگانا چھوڑے " فواد چوہدری کا مطالبہ

" شریف خاندان بندر کی طرح ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں لگانا چھوڑے " ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عملی طور پر وفاقی اور پنجاب حکومت ختم ہو چکی ،شریف خاندان بندر کی طرح ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں لگانا چھوڑے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا "عملی طور پر وفاقی اور پنجاب حکومت ختم ہو چکی ہے، اب صرف آیئنی اختتام ہونا باقی ہے، شریف خاندان بندر کی طرح ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں لگانا چھوڑے، ملک کو بحران کی اس دلدل میں مزید گہرا نہ ڈبوئیں، استعفیٰ دیں اور ملک کو انتخابات کی طرف لے کر جائیں۔"

تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو قائد حزب اختلاف بنائے جانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا "راجہ ریاض جیسے جوکرز کو قائد حزب اختلاف بنانے جیسے تجربے نہ کریں،  کچھ ذمہ داری کا آحساس کریں اور سنجیدہ اقدامات کریں، الیکشن کی تاریخ دیں ، نیا الیکشن کمیشن بنائیں اور قابل قبول فریم ورک کے تحت نئے انتخابات کرواؤ۔"

مزید :

قومی -