لاہور میں نکاح رجسٹراروں کی تعداد کتنی ہے؟ رپورٹ سامنے آگئی

لاہور میں نکاح رجسٹراروں کی تعداد کتنی ہے؟ رپورٹ سامنے آگئی
لاہور میں نکاح رجسٹراروں کی تعداد کتنی ہے؟ رپورٹ سامنے آگئی
سورس: Twitter

  

لاہور (عامر بٹ) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں نکاح رجسٹراروں کا  ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ۔سال 2019 کے بعد ازسر نو مرتب کئے گئے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے مطابق نکاح رجسٹراروں کی تعداد میں 416 کا اضافہ ہوا ہے ۔لاہور میں سرکاری نکاح رجسٹراروں کی تعداد 2663 سے بڑھ کر 3079 ہو گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ صوبائی حکومت کو بھی ارسال کردی ہے۔

سب سے زیادہ نکاح رجسٹرار ( 1104)  تحصیل سٹی میں ہیں ۔تحصیل شالیمار 638، تحصیل کینٹ 232 ،تحصیل ماڈل ٹاؤن 835 اور تحصیل رائیونڈ میں رجسٹرڈ نکاح رجسٹراروں کی تعداد 270 ہے۔نیا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمینٹ نے مرتب کیا ہےجس کا ریکارڈ اب یونین کونسلوں کی سطع پر بھی موجود ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -