ملتان جانے سے پہلے کیا پیغام دیا گیا؟ عمران خان کا جلسے میں انکشاف
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ملتان جلسے کیلئے آ رہے تھے تو انہیں پیغام دیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے آگے شیشہ لگالو، لیکن مرنے، ذلت ، رزق یا نوکری کا خوف انسان کو چھوٹا بنادیتا ہے، جو فوجی موت سے ڈرتا ہے اس نے کبھی تمغہ نہیں لیا، جب تک خوف کے بت کو نہیں توڑیں گے تب تک عظیم قوم نہیں بن سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بزدل حکمرانوں نے ہمیں خوف میں مبتلا کر رکھا ہے کہ امریکہ کے جوتے پالش کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، ہمارے حکمرانوں نے سپر پاور کے سامنے گھٹنے ٹیکے۔دنیا میں جس نے بھی بڑے کام کیے اس نے پہلے خوف کے بت کو توڑا۔