"شہباز شریف 7 بجے جاگتا ہے تو میرا مالی 6 بجے اٹھ جاتا ہے" عمران خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

"شہباز شریف 7 بجے جاگتا ہے تو میرا مالی 6 بجے اٹھ جاتا ہے" عمران خان نے حکومت کو ...
سورس: Screen Grab

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ہٹا کر شہباز شریف کی حکومت لائی گئی تو کہا گیا کہ یہ بڑے تجربہ کار ہیں اور سب ٹھیک کردیں گے،شہباز شریف صبح سات بجے جاگ جاتا ہے، میر ا مالی بھی صبح چھ بجے جاگ جاتا ہے، سات بجے جاگنے کا کیا فائدہ ہے؟جب سے حمزہ شہباز آیا ہے تو مرغیوں کی قیمتیں دوگنا ہوگئی ہیں۔

ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس حکومت کو آئے ابھی صرف چھ ہفتے ہوئے ہیں اور معیشت کا حال سب کے سامنے آئے ہے، روپیہ اور سٹاک  مارکیٹ نیچے جا رہے ہیں، مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، اب پتا چلا  کہ انہیں کس چیز کا تجربہ ہے؟ ان  کا سارا تجربہ کرپشن کا ہے، یہ جب بھی آتے ہیں ان کا اپنا پیسہ بننا شروع ہوجاتا ہے اور ملک مقروض ہوجاتا ہے۔ آپ سے ملک کیوں نہیں سنبھل رہا؟ کبھی یہ لندن بھاگتے ہیں جہاں ایک سزا یافتہ بیٹھا ہوا ہے، کبھی کہتے ہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی چیزیں مہنگی کرے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ 30 سال سے حکومت کر رہے تھے وہ اس ملک کے مسئلے حل نہیں کرسکتے، جو ایک ملک کا نظام تباہ کرتے ہیں وہ اسے ٹھیک نہیں کرسکتے، ہمارے دور میں معیشت نے جتنی ترقی کی چیلنج ہے کہ ان کے 30 سالوں میں بھی ایسی ترقی نہیں ہوئی۔

مزید :

قومی -