"سیاست کا سوچوں تو حکومت کو چلنے دوں لیکن ۔۔۔" عمران خان نے واضح کردیا

"سیاست کا سوچوں تو حکومت کو چلنے دوں لیکن ۔۔۔" عمران خان نے واضح کردیا
سورس: File

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر وہ سیاست کرنا چاہیں تو موجودہ حکومت کو چلنے دیں لیکن فوری الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان کا حال سری لنکا والا ہوگااس لیے جلد سے جلد الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

ملتان جلسےسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے اپنے ملک کی فکر نہ ہو تو چاہوں گا کہ یہ چند مہینے اور چلیں تاکہ ساری قوم کے سامنے ان کی اصل شکل سامنے آجائے، جتنی دیر چلیں گے یہ ذلیل ہوں گے اور جو سازش میں شریک تھے وہ بھی ذلیل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو چلنے تو دینا چاہیے لیکن ملک کا دیوالیہ نکل رہا ہے، جس طرح روپیہ گر رہا ہے اس کی وجہ سے مہنگائی آنے والی ہے اور تمام چیزیں مہنگی ہونی والی ہیں۔سیاست کا سوچیں تو انہیں چلنے دیں لیکن ہم ملک کا سوچ رہے ہیں، اگر انہیں چلنے دیں تو پاکستان کا حال بھی سری لنکا والا  ہوگا، جلدی سے جلدی الیکشن کی تاریخ دو اور اسمبلیاں تحلیل کرو۔

مزید :

قومی -