"انا للہ وانا الیہ راجعون" مریم نواز بارے عمران خان کے بیان پر شہباز شریف کا رد عمل

"انا للہ وانا الیہ راجعون" مریم نواز بارے عمران خان کے بیان پر شہباز شریف کا ...
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بارے میں کہے گئے الفاظ پر وزیر اعظم شہباز شریف نے " انا للہ وانا الیہ راجعون " پڑھ دیا۔

عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل میں شہباز شریف نے کہا "بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی ﷺ کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا "تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے۔ قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔"

خیال رہے کہ ملتان جلسے سے اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر کسی نے مریم نواز کی جلسے میں کی گئی تقریر کی ویڈیو بھیجی ۔ "اس نے اتنی دفعہ اور اس جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، اسے کہنا چاہتا ہوں کہ دھیان کرو کہیں تمہارا خاوند  ہی ناراض نہ ہوجائے،  جس طرح بار بار تم میرا نام لے رہی ہو۔"

مزید :

اہم خبریں -قومی -