"یہ لوفر لفنگا4 سال گند پھیلاتا رہا ،عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے" مریم نواز بارے بیان پر رانا ثناء اللہ کا ردِ عمل

"یہ لوفر لفنگا4 سال گند پھیلاتا رہا ،عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے" مریم ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے مریم نواز کے حوالے سے دیے گئے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا "عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے، تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو، یہ عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے، یہ ہے وہ لوفر لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا ۔"

انہوں نے مزید کہا "ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے ، عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے، ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا، عمران نیازی مریم نواز کی نہیں پورے پاکستان کی بیٹیوں کی توہین کر رہا ہے۔"

خیال رہے کہ ملتان جلسے سے اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر کسی نے مریم نواز کی جلسے میں کی گئی تقریر کی ویڈیو بھیجی ۔ "اس نے اتنی دفعہ اور اس جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، اسے کہنا چاہتا ہوں کہ دھیان کرو کہیں تمہارا خاوند  ہی ناراض نہ ہوجائے،  جس طرح بار بار تم میرا نام لے رہی ہو۔"

مزید :

اہم خبریں -قومی -