عمران خان کا مریم نواز بارے بیان، سابق صدر آصف زرداری کی مذمت، چیف جسٹس کے نوٹس کی خواہش کا اظہار

عمران خان کا مریم نواز بارے بیان، سابق صدر آصف زرداری کی مذمت، چیف جسٹس کے ...
عمران خان کا مریم نواز بارے بیان، سابق صدر آصف زرداری کی مذمت، چیف جسٹس کے نوٹس کی خواہش کا اظہار
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری  نے  مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کی جانب سے   نازیبا  زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت  کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ اس طرح کی زبان نہیں استعمال کرتے,  خدارا  اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جائیں,مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں, یہ ہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئیں ہیں,کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں۔

خیال رہے کہ ملتان جلسے سے اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر کسی نے مریم نواز کی جلسے میں کی گئی تقریر کی ویڈیو بھیجی ۔ "اس نے اتنی دفعہ اور اس جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، اسے کہنا چاہتا ہوں کہ دھیان کرو کہیں تمہارا خاوند  ہی ناراض نہ ہوجائے،  جس طرح بار بار تم میرا نام لے رہی ہو۔"

مزید :

قومی -