عمران خان کا مریم نواز بارے بیان، مریم اورنگزیب کا ردِ عمل بھی آگیا

عمران خان کا مریم نواز بارے بیان، مریم اورنگزیب کا ردِ عمل بھی آگیا
عمران خان کا مریم نواز بارے بیان، مریم اورنگزیب کا ردِ عمل بھی آگیا
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بارے میں دیے گئے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا بھی رد عمل آگیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا "مریم نواز شریف سے سیاسی میدان میں ہارنے والے کا کم ظرفی اور دشنام طرازی پر اتر آنا اعتراف شکست ہے۔ چوک چوراہوں پر جملے کستے کردار آئینی مناصب پر بیٹھے، یہ ہے معاشرے کا زوال۔ ہم پاکستان کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اسی شر سے بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔"

مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا "یہ وہی ہے جو خاتون صحافیوں کو لفافے کہہ کر خاموش کرانا چاہتا ہے۔ خواتین کے لباس کو جرم کی وجہ قرار دینے والا اپنی خرافات سے سیاسی مد مقابل خاتون کو ڈرانے کی ناکام کوشش کر رہاہے۔"

خیال رہے کہ ملتان جلسے سے اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر کسی نے مریم نواز کی جلسے میں کی گئی تقریر کی ویڈیو بھیجی ۔ "اس نے اتنی دفعہ اور اس جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، اسے کہنا چاہتا ہوں کہ دھیان کرو کہیں تمہارا خاوند  ہی ناراض نہ ہوجائے،  جس طرح بار بار تم میرا نام لے رہی ہو۔" 

مزید :

قومی -