سہواگ نے ویرات کوہلی کی بڑی خامی بتا دی

سہواگ نے ویرات کوہلی کی بڑی خامی بتا دی
سہواگ نے ویرات کوہلی کی بڑی خامی بتا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے سابق جارح مزاج اوپنر وریندر سہواگ نے بھی ایک بیان دیا ہے جس میں انہوں نے بی سی سی آئی کے موجودہ صدر ساروو گنگولی کو کوہلی سے بہترین کپتان قرار دیا ہے۔

وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ بہترین کپتان وہ ہوتا ہے جو ٹیم بناتا ہے، اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ان کے اندر جیت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ساروو گنگولی نے ایک نئی ٹیم تشکیل دی، مجھ سمیت یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور ظہیر خان جیسے مستقبل کے سپر سٹارز کو ٹیم میں لائے اور پھر اپنے کھلاڑیوں کو ہر طرح سے سپورٹ کیا۔

ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سہواگ کا کہنا تھا مجھے لگتا ہے کہ کوہلی نے اپنے کیرئیر میں ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ کچھ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے تھے اور کچھ کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتے تھے۔

مزید :

کھیل -