عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان پر حمزہ شہباز کا رد عمل

عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان پر حمزہ شہباز کا رد عمل
عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان پر حمزہ شہباز کا رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی  پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے مریم نواز سے متعلق نازیبا جملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام خواتین کو اس گھٹیا سوچ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

 اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریم نواز شریف کے بارے میں عمران نیازی کی بازاری سوچ قابل مذمت ہے، اخلاقیات، روایات اور سیاست کا جنازہ نکالنے کے بعد اب عمران نیازی خواتین پر رکیک حملے بھی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی بد زبانی ہمارے سیاسی کلچر کے طور پر بڑھانا نئی نسل کے لئے زہر قاتل ہے۔انہوں  نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں انارکی کے ساتھ غلیظ خیالات کی ترویج اور اخلاقیات کا جنازہ نکالنے پر بھی تلا ہوا ہے، خواتین کے بارے میں اس کے بازاری خیالات قوم کے سامنے ہیں۔

مزید :

قومی -