جھنگ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل پر جاتے ماں بیٹے کو کچل دیا

جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جھنگ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل پر جاتے ماں بیٹے کو کچل کر مار ڈالا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جھنگ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ماں بیٹا موٹر سائیکل پر منزل کی جانب گامزن تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے ماں بیٹا کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔