ابراہیم رئیسی کے لاپتہ ہیلی کاپٹر میں سوار 2افراد سے رابطہ ہوا ہے، ایران کا دعویٰ

ابراہیم رئیسی کے لاپتہ ہیلی کاپٹر میں سوار 2افراد سے رابطہ ہوا ہے، ایران کا ...
ابراہیم رئیسی کے لاپتہ ہیلی کاپٹر میں سوار 2افراد سے رابطہ ہوا ہے، ایران کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی امور خاص کے ایگزیکیوٹیو محسن منصوری کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے لاپتہ ہیلی کاپٹر میں سوار  2 افراد نے حکام کے ساتھ متعدد رابطے کیے ہیں۔

محسن منصوری کے مطابق ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر کا مسافر تھا اور دوسرا ہیلی کاپٹر کے عملے کا رکن تھا۔محسن منصوری نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے واقعہ ابتدائی طور پر سوچی گئی شدت سے کم پیچیدہ تھا۔ فی الحال 2مربع کلومیٹر کے علاقے میں تلاشی کی کاروائیاں جاری ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

خیال رہے کہ موسم کی خرابی اور دشوار گزار علاقے کے باعث سرچ اور امدادی ٹیمیں ابھی تک جائے حادثہ پر ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔