مری میں صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے واک ، ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہو گا: کیپٹن (ر) شہریار شیرازی

مری میں صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے واک ، ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہو گا: ...
 مری میں صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے واک ، ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہو گا: کیپٹن (ر) شہریار شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن مری کی جانب سے صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن مری کی جانب سے ملکہ کوہسار مری میں جاری صاف ستھرا پنجاب صفائی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایت پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) شہریار شیرازی کی زیر نگرانی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کے شرکاء نے صاف ستھرا پنجاب صفائی مہم کے حوالے سے ہاتھ میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ آگاہی واک میں میونسپل کارپوریشن مری، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے کہا کہ آگاہی واک کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ماحول دوستی کو فروغ دینا ہے۔ موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہو گا۔ صاف ستھرے ماحول سے ہم مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔