اسلام آباد: سخت گرمی میں ٹریننگ، اینٹی رائٹس فورس کا اہلکار بیہوش

اسلام آباد: سخت گرمی میں ٹریننگ، اینٹی رائٹس فورس کا اہلکار بیہوش
اسلام آباد: سخت گرمی میں ٹریننگ، اینٹی رائٹس فورس کا اہلکار بیہوش
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس کے اینٹی رائٹس یونٹ کے اہلکاروں کے لیے خصوصی کورس جاری تھا کہ ٹریننگ کے دوران سخت گرمی کے باعث ایک اہلکار گرکر بیہوش ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  آئی جی اسلام آباد کے حکم پرپولیس کے لیے خصوصی کورس فوری ملتوی کردیے ہیں۔آئی جی اسلام آبادنے زیر تربیت افسران و اہلکاروں کی صحت کا بہتر خیال رکھنےکی ہدایت کی ہے۔