پاک بھارت مشترکہ فلم”انڈیا میں لاہور“ پریس بریفنگ 27نومبر کو ہوگی

پاک بھارت مشترکہ فلم”انڈیا میں لاہور“ پریس بریفنگ 27نومبر کو ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر)پاک بھارت مشترکہ فلم”انڈیا میں لاہور“کے حوالے سے پریس بریفنگ اور نیو ٹیلنٹ کے آڈیشن 27نومبر کو مقامی ہوٹل میں ہونگے۔اس پریس بریفنگ اور آڈیشن کے لئے فلم کے بھارتی پروڈیوسر راجیش آر تراپاٹھی ،مصنّف و ہدایتکار اکرام اختر اور نغمہ نگار اور ڈائیلاگ رائٹر سنجے معصوم 25نومبر کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ”انڈیا میں لاہور“کے میڈیا کو آرڈینیٹر شہنشاہ کوثر زیدی نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ پاکستان اور بھارت کے ساتھ دیگر کئی ممالک میں کی جائے گی۔اس فلم کا مقصد دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے جنگ بہت ہوچکی اب امن کی باتیں ہونی چاہییں۔فلم کی کاسٹ میں زیادہ تر نیو ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔اس فلم کے ڈائریکٹراکرام اختر معروف بالی ووڈ فلم میکر انیس بزمی کو سلامن خان کی فلم ”ریڈی“ سمیت کئی فلموں میں اسسٹ کرچکے ہیں بطور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر اکرام اختر کی یہ پہلی فلم ہوگی۔

مزید : کلچر