پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بچانے کیلئے غیر ملکی ڈراموں پر پابندی لگانا ناگزیر ہے ‘راشد محمود

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بچانے کیلئے غیر ملکی ڈراموں پر پابندی لگانا ...

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار راشد محمود نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بچانے کیلئے غیر ملکی ڈراموں پر پابندی لگانا ناگزیر ہے‘ سینئر کے ساتھ جونیئر فنکاروں کو بھی ٹی وی ڈراموں میں کاسٹ کیا جانا چاہئے۔ ایک ملاقات کے دوران راشد محمود نے کہا کہ میری پیاری دھرتی کے تمام صوبے بہت پیارے ہیں اور سب شہروں کا اپنا اپنا کلچر ہے لیکن سرکاری ٹی وی تمام صوبوں کے کلچر کو پرموٹ کر رہا ہے جس سے محبتوں اور یکجہتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری بہت مضبوط ہے لیکن اس کو بچانے کیلئے غیر ملکی ڈراموں پر پابندی لگانی چاہئے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...