ناہید اختر اور شمسہ کنول کو دوبارہ گائیکی کے مواقع نہ مل سکے

ناہید اختر اور شمسہ کنول کو دوبارہ گائیکی کے مواقع نہ مل سکے

لاہور (شوبز ڈیسک)نامور گلوکاراﺅں ناہید اختر اور شمسہ کنول کی دوبارہ سے گائیکی ناکام ہو گئی ہے۔دونوں گلوکاراﺅں نے چند ماہ قبل دھوم دھام سے دوبارہ فلموں ٹی وی اور ریڈیو پر گیت گانے کے لیے تیاریاں کی تھیں مگر دونوں گلوکاراﺅں کو گیت گانے کے مواقع نہیں مل سکے ہیں۔فلمی موسیقاروں کاکہنا ہے کہ متذکرہ گلوکاراﺅں نے بھر پور عروج دیکھا ہے اب دونوں خواتین گلوکارائیں اپنی عمر کی 60 بہاریں دیکھ چکی ہیں اور اس طرح ان میں گائیکی کا پرانا دم خم نہیںرہا۔

مزید : کلچر