گلوکارہ فیتھ ہیل کی اپنے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید

گلوکارہ فیتھ ہیل کی اپنے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ گلوکارہ فیتھ ہیل نے اپنے شوہر گلوکار ٹم میگرا سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کی ہے ۔ گلوکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میڈیا میں یہ خبریں عام ہیں کہ میرے اپنے شوہر گلوکار ٹم میگرا کے ساتھ اختلافات اتنے بڑھ گئے ہیں کہ ہم میں جلد علیحدگی ہو جائے گی ، یہ خبریں بے بنیاد ہیں اور ان خبروں کو مزید نہ اچھالا جائے۔انہوں نے کہاکہ وہ اور ٹم خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں انہیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ کیا شادی شدہ زندگی کی خوشحال اور خوشگوار کہانی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے میڈیا پرزوردیا کہ کہ وہ ایسی خبریں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ نہ کرے اور ایسی افواہیں اڑانا بند کریں۔ فیتھ ہیل اور ٹم میگرا کی شادی کو 17 سال ہو گئے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...