بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ششمیتا سین 38 برس ہو گئیں

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ششمیتا سین 38 برس ہو گئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس یونیورس ششمیتا سین آج اپنی 38ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ بنگالی خاندان سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ششمیتاسین انیس نومبر انیس سو پچھتہر کو آندھرا پردیش میں پیدا ہوئیں۔ دستک سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ 1994 میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں مس یونیورسل کا ٹائیٹل جتنے والی پہلی بھارتی خاتون قرار پائیں۔ صرف تم اور بیوی نمبر 1 کی کامیابی پر فلم فئیر ایوارڈ حاصل کیا۔ ششمیتا سین نے ہندی کے علاوہ تمل اور بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔ میں ہوں نہ ، میں نے پیار کیوں کیا‘ دولہا مل گیا ، زور اور بس اتنا سا خواب ہے اور فضا ششمیتا سین کی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔ ششمیتا سین نے تم کو نہ بھول پائیں گے، فی الحال ، چنگاری ، پیسہ وصول ، بے وفا ، الگ اور کرما اور ہولی میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے

مزید : کلچر