”ڈیا ر“ کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، جنیفر لارنس

”ڈیا ر“ کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، جنیفر لارنس

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ جنیفر لارنس نے کہا ہے کہ فیشن برینڈ ”ڈیار“ کے اشتہار میں کام کی پیشکش ہونے پر انہوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب انہیں فیشن برینڈ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی تو ابتداءمیں انہوں نے اشتہار میں کام کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا کیونکہ وہ اداکارہ ہیں ماڈل نہیں لیکن جب وہ پیرس آئیں اور اس مشہور برینڈ کے ڈیزائنر راف سائمنز کے فیشن شو میں شرکت کی تو وہ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوئیں اور انہوں نے سوچا کہ اس اشتہار میں کام نہ کرنا بیوقوفی ہو گی ۔انہوں نے کہاک اس بات میں کوئی حرج بھی نہیں ہے اس لئے انہوں نے اشتہار میں کام کی حامی بھر لی وہ اشتہار میں منفرد روپ دھارے دکھائی دیں گی جس سے مداح محظوظ ہونگے۔

مزید : کلچر