رانی مکھرجی آئندہ سال فروری میں ادیتا چوپڑاسے شادی کر لیں گی

رانی مکھرجی آئندہ سال فروری میں ادیتا چوپڑاسے شادی کر لیں گی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی کی ادیتہ چوپڑاکے ساتھ شادی کے متعلق بہت سی افواہیں گردش کررہی ہیں مگر ابھی تک اداکارہ نے عوامی سطح پر ان کی کوئی تردید یاتصدیق نہیں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق رانی مکھر جی کی کچھ عرصہ قبل ادیتہ کے ساتھ منگنی ہو چکی ہے اور وہ آئندہ برس فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ان کی شادی بنگالی اور پنجابی رسم رواج کے مطابق ہوگی ۔دوسری طرف رانی کی والدہ نے بھی لوگوں کو فروری میں ویلنٹائن کے دنوں میں خودکو فارغ رکھنے کاکہنا شروع کردیاہے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...