اپنی تنہائی کالطف اٹھارہی ہوں، ایلی گولڈنگ

اپنی تنہائی کالطف اٹھارہی ہوں، ایلی گولڈنگ

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ گلوکارہ ایلی گولڈنگ نے کہا ہے کہ وہ اپنی تنہائی کالطف اٹھارہی ہیں ۔اپنے ایک انٹرویومیں 26 سالہ گلوکارہ نے کہا کہ ان کا کسی کے ساتھ چکر نہیں اور تنہائی کا مزہ اٹھارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ چاہتی ہیں وہ ایسے ہی محظوظ ہوتی رہیں اور یہ دور کبھی بھی ختم نہ ہو۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی شخص جب تنہا ہوتا ہے تو اسے اپنے بارے میں جاننے میں زیادہ مدد ملتی ہے جس سے اسے اپنی اصلاح کرنے کا موقع بھی ملتا ہے ،مجھے بھی اپنے بارے میں جاننے اور خود کو بہتر سے بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں انکسارپسند ہے ۔

مزید : کلچر