فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آنا خوش آئند ہے، جاوید شیخ

فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آنا خوش آئند ہے، جاوید شیخ

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ جس طرح فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے فلموں کی بحالی کے لئے جدوجہد کی اسی طرح اب فلموں انڈسٹری کی کامیابی میں بھی محنت سے کام کرنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی رونقوں کا لوٹ آنا خوش آئند ہے لیکن اب اچھی اور معیاری فلمیں بناکر ہی ہم مزید ترقی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد دو فلموں کی فلم بندی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو آئندہ سال سیٹ کی زینت بن جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی فلموں کی کامیابی سے ہم سب بہت خوش ہیں کیونکہ اسی انڈسٹری سے ہمیں دنیا بھر میں شہرت اور عزت ملی ، بین الاقوامی مارکیٹ میں جگہ بنانے کا یہ بہترین موقع ہے ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں جو کام کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ایک بار پھر فلم انڈسٹری کا مرکز ہوگا جہاں فلم سازی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...