بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ اور دیپکا کی جوڑی ہٹ ہوگئی

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ اور دیپکا کی جوڑی ہٹ ہوگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ اور دیپکا کی جوڑی ہٹ ہوگئی ، دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم رام لیلا نے ریلیز کے 3 روز میں 50 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔ رنویر کے انداز، دیپیکا کی مسکان اور سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری کی کمان کے بعد فلم رام لیلا کو تو جادو چلانا ہی تھا۔تاریخی رومانوی داستان پر مبنی رام لیلا ریلیز کے ساتھ ہی چھاگئی ہے، پہلے روز 16 کروڑ روپے سمیٹنے والی فلم نے 3 روز میں 52 کروڑ روپے کمالئے۔رام لیلا کو بھارت کے ساتھ بیرون ملک بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے، امریکا میں رام لیلا پہلے دن ساڑھے 4 لاکھ ڈالر کما کر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...