سنی دیول کا فلم ”بھیاجی “سپر ہٹ کے پروڈیوسر سے رقم کا تنازع بڑھ گیا

سنی دیول کا فلم ”بھیاجی “سپر ہٹ کے پروڈیوسر سے رقم کا تنازع بڑھ گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) اپنے نرم مزاج کیلئے مشہور بالی ووڈاداکار سنی دیول کے بھاری بھرکم مکے سے کون واقف نہیں جنہیں شدید غصہ آجائے تو وہ اس کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔جی ہاں ایسا ہی کچھ ہوا بالی ووڈ فلم پروڈیوسر مہیندر دھریوال کے ساتھ جو معاوضے کی عدم ادائیگی پر سنی دیول کا ڈھائی کلو کا مکا کھانے سے بال بال بچ گئے۔ پروڈیوسر مہیندر نے سنی دیول کو اپنی فلم بھیاجی سپرہٹ میں کاسٹ کیا تھا تاہم معاہدے کے مطابق مہیندر نے سنی کو معاوضے کی ادائیگی نہ کی جس پر انہوں نے فلم کی ڈبنگ نہیں کروائی۔ اس صورتحال میں سنی دیول کو منانے کیلئے جب مہیندر ان کے دفتر پہنچے تو انہوں نے معاوضے کی ادائیگی کے بعد ڈبنگ کی شرط رکھی اور کہا کہ اگر انہیں رقم نہ دی تو وہ اسے اپنے پروڈکشن ہاﺅس کے بینر تلے ریلیز کردیں گے۔ بحث و مباحثہ اس قدر شدت اختیارکر گیا کہ معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا تاہم موقع پر موجود لوگوں نے فوراً بیچ بچاﺅ کرایا۔

بیچارے پروڈیوسر صاحب تومعاملے کو عدالت میں لے جانا چاہتے تھے تاہم فلم کے ہدایتکار نیرج پاٹھک اور ایکشن ڈائریکٹر ٹینوورما نیا نے انہیں اس اقدام سے روکتے ہوئے سنی دیول کورقم جلد از جلد ادا کرنے اور فلم مکمل کرنے کی تاکید کی۔

مزید : کلچر