ابرار الحق نئی البم کی تیاری میں مصروف

ابرار الحق نئی البم کی تیاری میں مصروف

لاہور (فلم رپورٹر)گلوکار ابرار الحق نے دوبارہ گلوکاری کی طرف توجہ دینا شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وہ ان دنوں بھارتی گلوکاروں کے ہمراہ اپنی نئی البم تیار کرنے میں مصروف ہیں ۔ابرارالحق اپنی نئی البم 2014ءمیں پاکستان و بھارت میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔گلوکار ابرارالحق نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز بطور گلوکار ہی کیا تھا جس میں انہیں بھر پور پذیرائی ملی تھی بعدازاں انہوں نے ملکی سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔

مزید : کلچر