عمر کی کوئی اہمیت نہیں، سنی دیول کے ساتھ کام کر کے خوش ہوں، اروشی روتیلا

عمر کی کوئی اہمیت نہیں، سنی دیول کے ساتھ کام کر کے خوش ہوں، اروشی روتیلا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ اروشی روتیلاجو سنگھ صاحب دی گریٹ میں سنی دیول کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں نے کہا ہے کہ عمر صرف ایک نمبر ہے فلم سنگھ صاحب دی گریٹ کو سائن کرنے سے قبل کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں تھی۔ممبئی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے اوروشی کاکہنا تھا کہ میرے نزدیک عمر کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ عمر میں کیا رکھا ہے یہ صرف اعداد کاشمار ہے ۔ جب ہم رجنی کانت کا ایشوریا رائے کے ساتھ فلم میں رومانس کرتے دیکھ سکتے ہیں تو میرا کام بھی اس فلم میں ایسا ہی ہے۔19سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری اور سنی دیول کی عمر میں بہت فرق ہے مگر ہم سب پروفیشنل ہیں اور فلم میں بہتر انداز سے کام کررہے ہیں اس لئے یہ بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ سنی دیول کے ساتھ میری کیمسٹری سینما اسکرین پر بہت اچھی لگتی ہے۔

مزید : کلچر