پنجاب یونیورسٹی میں ہاسٹلز کی الاٹمنٹ کا عمل جاری ہے، ڈاکٹر محمد اختر

پنجاب یونیورسٹی میں ہاسٹلز کی الاٹمنٹ کا عمل جاری ہے، ڈاکٹر محمد اختر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی ہال کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر نے کہا ہے کہ ہاسٹلز میں طلباءکو الاٹمنٹ کا عمل جاری ہے اور درخواست دینے والے تمام طلباءکو میرٹ پر کمرے دئیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباءانتظامیہ کے ساتھ ٹکراو¾ کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے گزشتہ روزکے کیمپ میں بھی اسلامیہ کالج سول لائنز سے طلباءکو لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں طالبات کی تعداد طلباءکی تعداد کے تقریباََ برابر ہو چکی ہے جبکہ لڑکوں کے 18 اور لڑکیوں کے 10 ہاسٹلز ہیں ہاسٹل نمبر 16 کو لڑکیوں کے ہاسٹل میں تبدیل کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹلز میں جگہ کی کوئی کمی نہیں ہے اور میرٹ پر آنے والے تمام طلباءکو ہاسٹل کے کمرے الاٹ کئے جا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4