بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے،قرآةالعین حیدر زیدی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)الف اعلان ٹیچرز کے فیز مئی میں داخل ہو چکا ہے اسکا مقصد انکی خدمات کا احترام اور انکے مسائل کا حل پیش کرنا ہے۔الف اعلا ن کی نیٹ ورک کو آرڈینیٹرقرآةالعین حیدر زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ٹیچرکیساتھ ساتھ بچوں کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں بھی ہمارے پروگرام کا حصہ ہے۔بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔اسی ماہ میں گورنمنٹ سکولوں کے وزٹ کر کے بچوں کے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اسکا مقصد بچوںکی حوصلہ افزائی اور اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔قرآةالعین حیدر زیدی گزشتہ سال سے الف اعلا ن سے منسلک ہیںاور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کافی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔انھوں نے کہا ک ہم اپنے مقصد میں تب کامیاب ہوں گے جب لاہور کا ہر بچہ سکول جانا شروع کر دے گااور معیاری تعلیم حاصل کرنے لگے گا۔