نےشنل مےنجمنٹ کالج کے وفد کا شوکت خانم ہسپتال کا دورہ

نےشنل مےنجمنٹ کالج کے وفد کا شوکت خانم ہسپتال کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور کے وفد نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتا ل اور ریسرچ سنٹرہسپتال کا دورہ کیا جس میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران شامل تھے ۔ وفد کے ممبران ہسپتال کے وزٹ کے دوران مریضوں کوبلا تفریق کینسر کے علاج کے لئے دی جانے والی جدید ترین سہولیات سے بہت متاثر ہوئے۔معزز مہمانوںنے ہسپتال کی اعلیٰ کارکردگی کی تعریف کی اور شوکت خانم کینسر ہسپتال جیسا عظیم الشان ادارہ بنانے پر عمران خان اور پاکستانی قوم کو کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ہسپتال کو پاکستانی قوم کے لئے ایک قومی ورثہ بھی قرار دیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر، ڈاکٹرعاصم یوسف نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ہسپتال کی تاریخ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔