بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس میں تمام مضامین کی کلاسز کاباقاعدہ آغاز

بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس میں تمام مضامین کی کلاسز کاباقاعدہ ...

لاہور( خبر نگار) بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی ، لاہور کیمپس میں تمام مضامین کی کلاسز کاباقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس پرماہرتعلیم، معروف پروفیسرز، جرنلسٹ اور زندگی کے دیگرشعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیمپس تعلیم کے میدان میں طلبہ کے درخشاں مستقبل کی ضمانت ہوگا۔ قبل ازیں مختلف کلاسز کی اورینٹیشن ہوئی جبکہ اب تمام کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے ۔چیئرمین بہاﺅالدین زکریایونیورسٹی لاہور کیمپس منیراحمد بھٹی نے کہا کہ وہ اس نئے آغاز پرتمام طلبہ کے روشن مستقبل کےلئے دعاگوہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کسی بھی تعلیمی ادارے کااثاثہ ہوتے ہیں اور بی زیڈ یو لاہور کیمپس سے فارغ التحصیل طلبہ یقینا زندگی کے مختلف شعبہ جات میں انسانیت کی خدمت کرتے نظرآئیں گے۔ گزشتہ روز ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز انہوں نے کیمپس آفس ، احمد بلاک، گارڈن ٹاﺅن، میں فیکلٹی ممبرزاور انتظامیہ کی منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹرکیمپس غلام عباس سرگانہ اور دیگرافسران بھی اس موقع پرموجودتھے۔منیر احمد بھٹی نے مزیدکہا کہ انہوں نے جدید کیمپس کے قیام کے ساتھ ساتھ طلبہ کےلئے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کردیا ہے ۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اعتماد رکھیں کیونکہ اس کیمپس میں بہترین فیکلٹی کی خدمات لی گئی ہیں جو طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے میں پوری جانفشانی سے کام کرے گی۔ اس موقع پرچیئرمین نے منیجمنٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیمپس میں تمام کلاسز کا باقاعدہ اور بروقت آغاز ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور جس پروہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ منیربھٹی نے مزید کہا کہ ہزاروں طلبہ کااس کیمپس میں داخلہ لینااس بات کا واضح ثبوت ہے کہ طلبہ نے اس کیمپس پراعتماد کااظہارکیاہے اور اب اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ معیاری تعلیم کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کی بنیاد بھی علم بناہے ، ہمارا ماضی شانداررہاہے اور ہمیں اپنی کھوئی عظمت کو واپس حاصل کرناہے اور وہ صرف معیاری تعلیم سے ہی ممکن ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...