علامہ محمد اقبالؒ نے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے شاعری کو ذریعہ بنایا،ولید اقبال

علامہ محمد اقبالؒ نے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے شاعری کو ذریعہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) علامہ محمد اقبالؒ نے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے شاعری کو ذریعہ بنایا۔ علامہ محمد اقبالؒ نے اپنے کلام کے ذرےعے مسلمانانِ ہند کو باور کراےا کہ وہ انتہائی شاندار تارےخ کے مالک ہےں اور ان کے اسلاف نے کارہائے نماےاں انجام دےے ہےں لہٰذا وہ اپنے آپ کو پہچانےں۔ان خیالات کااظہار علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے ولید اقبال ایڈووکیٹ نے اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان‘شاہراہ قائداعظمؒ لاہور مےں شاعر مشرق‘مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 136ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابےن کلامِ اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کے انعامی مقابلے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر پروین خان بھی موجود تھیں۔ مقابلوں کا آغاز تلاوتِ قرآن مجےد‘ نعت رسول مقبولﷺ اور قومی ترانے سے ہوا۔ مقابلے کے منصفےن کے فرائض معروف نعت خواں سرور حسین نقشبندی اوربینش ملک نے انجام دےے۔