لاہور کالج یونیورسٹی کی 200 طالبات کوبرطانیہ کے ایگی پروگرام کی ممبرشپجاری
لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی 200 طالبات کوبرطانیہ کے ایگی(IGGY) پروگرام کی ممبرشپ دے دی گئی جس سے استفادہ کرتے ہوئے یہ طالبات واروک یونیورسٹی کے آن لائن تعلیمی اور تربیتی نظام کا حصہ بن جائیںگی۔لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اس پروگرام کو اپنانے والی پہلی سرکاری یونیورسٹی ہے۔ممبرشپ دینے کےلئے سٹوڈنٹ سروس سنٹر میں ہونے والی تقریب میں دونوں یونیورسٹیوں سے حکام نے شرکت کی۔ڈائریکٹر فیکلٹی ڈویلپمنٹ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی صائمہ اصغر نے بتاےا کہ ایگی سٹوڈنٹس کے لئے آن لائن تربیتی پروگرام ہے جس کے ذریعے شعبہ تعلیم میں عالمی رجحانات پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔13سے 18سال کی طالبات برطانوی یونیورسٹی کی مخصوص ویب سائٹ تک رسائی حاصل کریں گی اور 32ممالک میں اس پروگرام سے وابستہ اڑھائی ہزار ارکان کی تعلیم میںپیش رفت ملاحظہ کر سکیں گی۔ہر طالبہ کو ایک مخصوص پاس ورڈ الاٹ کیا گیاہے جس سے ایگی ویب سائٹ تک رسائی ممکن ہوگی۔ اس کی ممبرشپ فیس 200برطانوی پاﺅنڈ ہے تاہم لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کو اس فیس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے جس سے میزبان ادارے کو ساڑھے پانچ ملین روپے کا فائدہ ہوگا۔وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر صبیحہ منصور نے اس پروگرام کا حصہ بننے پر انٹرمیڈیٹ کی طالبات اورا نٹرمیڈیٹ کالج کی پرنسپل ماہ رخ بخاری،وائس پرنسپل بشریٰ شریف اور ڈائریکٹوریٹ آ ف فیکلٹی ڈویلپمنٹ کی عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس پروگرام کی ایک افادیت ےہ بھی ہے کہ طالبات سوشل میڈیا پر وقت ضائع نہیں کریں گی اور دلچسپ پیرائے میں عالمی سطح کے پروگرام سے مستفید ہو سکیں گی۔