یوتھ لون سکیم ، پنجاب یونیورسٹی میںڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت اجلاس

یوتھ لون سکیم ، پنجاب یونیورسٹی میںڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت اجلاس

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) : وزیر اعظم میاں نواز شریف کی یوتھ لون سکیم کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران سینڈیکیٹ، رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خان راس مسعود، شعبہ جات کے ڈینز،چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، قائمقام خزانہ دار اور دیگر انتظامی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی یوتھ لون سکیم ایک انقلابی اقدام ہے جس سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے واضح ہو تا ہے کہ وہ نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی یوتھ لون سکیم سے آگاہی کے حوالے سے ورکشاپس کابھی انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4