متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے عہدیداران کا انتخاب آج ہو گا

متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے عہدیداران کا انتخاب آج ہو گا

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے عہدیداران کا انتخاب آج(مورخہ20نومبر) ہو رہا ہے۔ انتخابی اجلاس آج 2بجے بعد دوپہر گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نمبر2سول لائنز میں ہوگا۔اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ سکولز سینئر سٹاف ایسوسی ایشن،پنجاب ٹیچرز یونین ،پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی ذمہ داران شرکت کریں گے۔انتخاب کے بعد عہدیداران اگلی مدت کے لئے حلف اٹھائیں گے ۔بعد ازاں نومنتخب چیئرمین کی صدارت میںمتحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کا اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی،پانچویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے امتحانات میں کم نتائج دکھانے پر اساتذہ اور سربراہانِ ادارہ جات کے خلاف کاروائی کرنے،رخصت اتفاقیہ کی بندش ،اینٹی ڈینگی مہم کے دوران اتوار کی چھٹی بند کرنے جیسے مسائل پر غوروخوض کےا جائے گا۔ بعدازاں حکومتِ پنجاب کی تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلہ کا اعلان کیا جائے گا۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حافظ عبدالناصر نے کہا کہ آج ایک منظم سازش کے تحت اساتذہ کو غیرتدریسی سرگرمیوں میں الجھا کر بدنام کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ سے کبھیUPE/USE(یونیورسل پرائمری ایجوکیشن/یونیورسل سیکنڈری ایجوکیشن)کا سروے کروایا جاتا ہے ، کبھی ووٹر لسٹوں کی تکمیل کروائی جاتی ہے توکبھی پولیو کے قطرے پلوانے میں مصروف کردیا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریسی اور سیاستدانوں کا سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک محض اس لئے ہے کہ ان کے اپنے بچے سرکاری سکولوں میں نہیں پڑھتے۔                                                               

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...