عوامی نمائندے شہریوں سے مل کر ڈینگی تدارک کےلئے کوشاں ہیں،یاسین سوہل

عوامی نمائندے شہریوں سے مل کر ڈینگی تدارک کےلئے کوشاں ہیں،یاسین سوہل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) عوامی نمائندے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی سربراہی میں تمام شعبہ ہائی زندگی کے افراد کے ساتھ مل کر ڈینگی کے تدارک کے لیے کوشاں ہیں- طلباءو طالبات لوگوں میں ڈینگی کے بارے میں شعور اجاگر کریں اور ڈینگی کے سدباب کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجام دیں۔ یہ بات اراکین صوبائی اسمبلی یاسین سوہل اور لبنیٰ فیصل نے بھٹہ چوک اور بیدیاں روڈ کے مختلف مقامات پر منی اینٹی ڈینگی ڈے مناتے ہوئے مختلف کالجز کے طلبا ءوطالبات اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اراکین اسمبلی نے شہریوں میں ڈینگی سے بچاﺅ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے طلباءو طالبات کے ہمراہ انسداد ڈینگی واک میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل خواجہ رفیق شہید کالج والٹن جہانگیر رانا ،ٹی ایم اے کینٹ رائے اشرف ،ڈی ڈی او ہیلتھ و ایجوکیشن ،لاہور کنٹونمنٹ بورڈ ،والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی اینٹی ڈینگی ٹیمیں ،کارکنوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی موجود تھیں-اراکین اسمبلی نے باغ رحمت قبرستان بھٹہ چوک،ایلیمنٹری ٹرسٹ سکول ایئر پورٹ روڈ ،اولڈ ایج ہاﺅس بیدیا ں اور ماربل فیکٹریو ںمیں لاروا سرویلنس کی اور مختلف مقامات پر سپرے اور فوگنگ کروائی-اراکین اسمبلی نے طلبا و طالبات و اساتذہ کے ہمراہ شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے -

مزید : میٹروپولیٹن 4