موسم سرما میں جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے کےلئے پھلوں کا زیادہ استعمال کریں،حنا سلمان

موسم سرما میں جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے کےلئے پھلوں کا زیادہ استعمال ...

لاہور(انٹرویو :دیبا مرزا: تصاویر: ذیشان منیر)مشہور بیوٹیشن، بیوٹی بار سیلون کی اونر حنا سلمان نے کہا ہے کہ میک اپ خواتین کی خوبصورتی کا لازمی جزو ہے، میک اپ موسم کی مناسبت سے کرنا چاہئے، خوبصورت میک اپ خواتین کی شخصیت کو نکھارتا ہے بیوٹی پارلرز کی بھرمار نے کمپیٹیشن بڑھا دیا ہے، موسم سرما میں جلد کی فریشنیس کو برقرار رکھنے کے لئے فروٹ کا زیادہ استعمال کریں جعلی کاسمیٹیکس جلد کے کینسر کا سبب بنتا ہے اس لئے میک اپ میں ہمیشہ اچھٹی کوالٹی استعمال کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز روزنامہ پاکستان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خوبصورت میک اپ خواتین کی شخصیت کو نکھارتا ہے، لیکن ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کی وقت اور موسم کی مناسبت سے میک اپ کیا جائے انہوں نے کہا کچھ عرصہ پہلے خواتین میں پالرز آنے کا رجحان نہیں تھا لیکن اب خواتین میں کافی آگاہی آگئی ہے اور ان کو پتا ہے کہ جو تیاری پارلر میں ہو سکتی ہے وہ خود ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں جلد خشک ہو جاتی اس کو فریش رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ فروٹ استعمال کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مارکیٹ میں اس طرح کے جعلی پراڈکٹ کی بھرمار ہے۔اس لئے ہم لوگ کسٹمرز کو یہ پریفر کرتے ہیں کہ وہ لوگ خود سے کوئی بھی پراڈکٹ خرید کر نہ لائیں اور نہ ہی کسی کے کہنے پر کوئی پراڈکٹ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت لاہور میں بے شمار ایسے چھوٹے چھوٹے بیوٹی پارلر قائم ہیں جن میں اس طرح کی جعلی کاسمیکٹس کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے پارلرز کو تو فائدہ ہو جاتا ہے، لیکن وہ کیمیکل جو کہ ان پراڈکٹ میں استعمال ہوتے ہیں اس سے سکن تباہ ہو جاتی ہے اور چہرے کے ہارمونز مردہ ہو جاتے ہیں اور وقت سے پہلے چہرہ مرجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی پراڈکٹ خریدنے جائے تو کسی اچھی بیوٹیشن سے مشورہ کر کے مونو گرام دیکھ کر پراڈکٹ خریدے تاکہ پیسے اور چہرے دونوں کے نقصانات سے بچاﺅ جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4