سانحہ راولپنڈی ملک دشمنوں کی سازش ہے،امین خالد

سانحہ راولپنڈی ملک دشمنوں کی سازش ہے،امین خالد

لاہور (پ ر ) چیئرمین پاکستان گلوبل فورم امین خالد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں یوم عاشور کے موقع پر دو مسلکوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی ہے اس سازش کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو پاکستان کو لیبیا اور عراق بنانا چاہتی ہیں حکومت نے اگر اس سانحہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو ملک میں مذہبی منافرت کی وہ فضاء پیدا ہوسکتی ہے جو گلی کوچوں میں آگ لگاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کے متاثرہ افراد قانون کو ہاتھ میں لیں حکومت کو چاہیے کہ ملزمان چاہے کالے کپڑے پہنتے ہوں یاسفید وہ کسی بھی خوف میں آئے بغیر انہیں سخت سے سخت سزا دے ایک بیان میں امین خالد نے کہا کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کا تعلق ایک خاص مذہبی مسلک سے نہیں تھا بلکہ یہ وہ بیرونی شر پسند عناصر تھے جو انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے وہاں سانحہ کے مقام پر پہنچ کر قانون کو ہاتھ میں لینے میں کامیاب ہوگئے تھے امین خالد نے کہا کہ پاکستان د±شمن قوتیں اس امر پر کمر بستہ ہیں کہ اگلے ایک دوسال میں پاکستان کو کسی نہ کسی طرح بیروت بنادیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4