لڑکی اغواءزیورات چھیننے کا کیس ، ایس ایچ او نشتر سے کل رپورٹ طلب

لڑکی اغواءزیورات چھیننے کا کیس ، ایس ایچ او نشتر سے کل رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود ضرغام نے لڑکی کو اغواءکرنے اور زیورات چھیننے کے حوالے سے دائر اندارج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ نشرکالونی سے 21نومبر2013کو معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ درخواست گزار محمد عاصم نے عدالت میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان ذیشان ، عامر ، ثمر بی بی اور عبدالجبار نے سائل کی بیٹی کومبینہ طور پر زبردستی اغواءکیااوراس سے زیورات بھی چھین لیے تاہم اس حوالے سے متعلقہ تھانے سے رجوع کیا گیا لیکن پولیس نے تاحال ابھی تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی ہے ۔لہذا وہ مقدمہ درج کرنے سے گریزہ ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ معاملہ کا نوٹس لے اور قانون کے مطابق کارروائی کا حکم صادر فرمائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4