بینکنگ کورٹ کا بینکوں کے متعدد نادہندگان کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم

بینکنگ کورٹ کا بینکوں کے متعدد نادہندگان کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے بینکوں کے متعدد نادہندگان کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم دے دیا۔ فاضل عدالت میں ایم ایم عالم روڈ گلبرک میں واقع فیصل بینک نے نیوگارڈن ٹاﺅن کے رہائشی شہزاد، شاہراہ قائداعظم پر واقع الفلاح بینک نے شادمان مارکیٹ میں واقع الکرم فیبکرس کے مالک عرفان حیدر اور ایم سی بی بنک واقع گلبرک نے غوثیہ کالونی والٹن روڈ کے فخر مصطفی کے خلاف قرض کی ادائیگی مقرر وقت میں نہ کرنے پر دعوے دائر کررکھے تھے جس پر فاضل عدالت نے گزشتہ روز مذکورہ تمام افراد کے اثاثوں کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4