بدعنوانی کے الزام میں ملوث محمد رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27نومبر تک توسیع

بدعنوانی کے الزام میں ملوث محمد رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27نومبر تک توسیع

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث محمد رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل جج نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کردیں ۔احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث عمران رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل جج نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کردیں ۔احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث رفیق احمد اعوان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت28 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ریفرنس کے تفتیشی افسر کے بیان پر ہونے والی جزوی جرح قلمبندکی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...