شادی کا جھانسہ دیکرجائیداد ہڑپنے پر ملزم شوہرکی ضمانت عدم پیروی پرخارج

شادی کا جھانسہ دیکرجائیداد ہڑپنے پر ملزم شوہرکی ضمانت عدم پیروی پرخارج

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ طارق محمود کہوٹ نے خاتون کو شادی کا جھانسہ میں لا کر جائیداد ہڑپ کرنے والے ملزم شوہرکی ضمانت عدم پیروی کی بنا پرخارج کر دی ہے۔ استغاثہ کے مطابق نورین اختر نے عدالت میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ اسکے والد کے فوت ہونے کے بعد سائلہ کے رشتہ داروں اور اسے شادی کے جھانسہ میں لاکر اسکے شوہر ارشد نے جائیداد فروخت کر کے ہڑپ کر لی ہے جس پر تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔فاضل عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے بعد مذکورہ بالا حکم دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4