حکمران پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کو کچل دیں، خواجہ غلام قطب الدین

حکمران پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کو کچل دیں، خواجہ غلام قطب الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(جنرل رپورٹر)نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس دہشت گردی کا مقابلہ کیا جس دہشت گردی کے بارے میں ہم سوچ بھی نہیں سکتے موجودہ دہشت واقعہ کربلا کی دہشت گردی کے مقابلے میں بہت کم ہے ہمیں اور ہمارے حکمرانوں کو چاہےے کہ پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کو کچل دیں تاکہ قیامت تک کے لےے کوئی دہشت گرد پیدا نہ ہو سکے یہ بات نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یارفریدی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام کی حقیقی روح کو زندہ کرنے کی کوشش کی انہوں نے دین اسلام پر وہ احسان کیا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا واقعہ کربلا ہمیں موجودہ یزیدوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے ہمیں چاہےے کہ ہم پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں اوران کے حامیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوںنواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے نانا کے دین متین کو بچانے کے لےے اپنی اور اپنی اہل خانہ کی جانوں کو قربان کر کے حقیقت میں اسلام کو زندہ کیا سید منور حسن نے محرم کے مہینہ میں دہشت گردوں کو شہید اور شہیدوں کو قاتل کہہ کر یزید کی یاد تازہ کر دی ہے قاضی حسین احمد نے جماعت اسلامی کے لےے جو خدمات سرانجام دی تھیں ان تمام خدمات پر سید منور حسن نے پانی پھیر دیا ہے کیونکہ قاضی حسین احمد تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد سمجھتے تھے جبکہ سید منور حسن نے مووددی کے اس عمل کی تائید کی ہے جس میں مولانا مووددی نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھیں۔